میکسیکو کے قریب پیدا ہونے والا سمندری طوفان لسٹر شدت اختیار کرگیا

ہفتہ 27 اگست 2016 11:20

واشنگٹن ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) میکسیکو کے شمال مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا سمندری طوفان لسٹر شدت اختیار کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

550 میل دور جنوب مغرب سے شروع ہونے والے اس طوفان کی رفتار 75 میل یعنی 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ طوفان بحرالکاہل کے مغربی حصے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تاہم ساحلی علاقوں کو درپیش کسی قسم کے خطرے کی کسی وارننگ کا اجراء نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :