بلاول بھٹو زرداری کا رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

ہفتہ 27 اگست 2016 11:18

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔