ون ڈے ٹیم میں کسی کھلاڑی کی جگہ محفوظ نہیں:مکی آرتھر

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 27 اگست 2016 00:37

ون ڈے ٹیم میں کسی کھلاڑی کی جگہ محفوظ نہیں:مکی آرتھر

لارڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اگست۔2016ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتربنانے پر زور دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ٹیم میں کسی کی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم بہتر بنانے میں ایک یا دوسال لگ سکتے ہیں اس لیے ان کا ہر کھلاڑی کے لیے مشورہ ہے کہ وہ یا پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ بنائیں یا پھر ہم متبادل تلاش کریں گے جو خوداپنی جگہ بنالے گا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو متنبہ کردیا ہے کہ اگر آپ 30 سال سے زائد کے ہو تو پرفارمنس دو ورنہ یہ موقع نوجوان کھلاڑی کو دیا جائے گا،یہ کوئی راز کی بات نہیں ، لڑکے بھی اس بات کو جانتے ہیں ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ 27 اگست کو لارڈز میں ہوگا،میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے ۔