پولیس نے سکول کے پہلے دن مرنے والے ساتھی کے بچوں کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 اگست 2016 23:49

پولیس نے سکول کے پہلے دن مرنے والے ساتھی کے بچوں کو حیران کر دیا

ٹیکساس، آماریلو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا جسٹن سچرلین دوہفتے پہلے ہونے والے ایکسیڈنٹ میں وفات پاگیا تو اس کے پیچھے اس کی بیوی جیسکا اور بچے تنہا رہ گئے۔
بچوں کے سکول کے پہلے دن بچوں کے باپ کو سکول میں موجود ہونا چاہیے تھا جو کہ جسٹن کے بچوں کے لیے ممکن نہیں تھا۔

(جاری ہے)

اس پر جسٹن کے ساتھیوں نے اسے انوکھا خراج تحسین پیش کرنے کا منصوبہ بنایا۔
سکول کے پہلے دن جسٹن کے درجنوں ساتھی اس کے گھر آئے اور اس کے اداس بچوں کو باحفاظت اعزاز کے ساتھ سکول پہنچایا۔ جب بچے سکول پہنچ گئے تو جسٹن کے چار سالہ بیٹے نے فرداً فرداً ہر پولیس آفیسر کو گلے بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :