گندے پانی میں سرکے بل ڈوب کر پائپ ٹھیک کرنے والے کی تصویر وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 اگست 2016 23:46

گندے پانی میں سرکے بل ڈوب کر پائپ ٹھیک کرنے والے کی تصویر وائرل ہوگئی

ایکٹن، ٹیکساس کے ایک یوٹیلیٹی ورکر کی ایک تصویر سامنے آنے کے بعد اسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس تصویر میں اسے سرکے بل گندے پانی میں ڈوب کر پھٹے ہوئے پائپ کو درست کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اینڈریا ایڈمز نے ایک ہفتے پہلے یہ تصویر اس وقت لی جب ایکٹن میونسپل یوٹیلیٹی ڈسٹرکٹ کا ملازم23سالہ جیمی کاکس اس کے صحن میں فرش پر لیٹ کر سر کے بل پانی میں ڈوب کر ایک انچ قطر کے پانی کے پائپ کو ٹھیک کر رہا تھا۔


اینڈریا کا کہنا ہے اس کے اپ لوڈ کرنے ہی فوٹو وائرل ہوگیا۔ فوٹو اپ لوڈ کرتے ہی اینڈریا کو بہت سے میسجز آنے لگے۔ فوٹوکے کمنٹ، شیئر ز اور لائکس کی تعداد دیکھ کر اینڈریا نے اپنا اکاؤنٹ ہی بندکردیا۔
اینڈریا نے ڈبلیو ایف اے اے ٹی وی کو بتایا کہ میں نے اپنا فیس بک بند کر دیا، ای میل ٹرن آف کردی ، پھر بھی مجھے اٹلانٹا سےا یک وکیل کی کال آ گئی جو اس فوٹو کو استعمال کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)


جیمی کا کہنا ہے کہ وہ فوٹو کی مقبولیت دیکھ کر حیران رہ گیا۔جیمی کا کہنا ہے اس ملازمت میں لوگ اس طرح کا کام کرتے رہتے ہیں۔جیمی کے کام سے خوش ہوکر جینز کے ایک برانڈ سے اسے کئی جینز دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اینڈریا کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تصویر اپنے شوہر یقین دلانے کے لیے بنائی تھی، جو حد سے زیادہ مقبول ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :