فیصل آباد پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب71اشتہاری مجرمان ،05 ٹارگٹ ایفینڈرزگرفتارکرلئے‘ پولیس ترجمان

جمعہ 26 اگست 2016 23:08

فیصل آباد۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء ) سی پی اوفیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05عددپسٹل، ایک عددریوالور قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب71اشتہاری مجرمان ،05 ٹارگٹ ایفینڈرزکوگرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے4110گرام چرس اور25لیٹرشراب برآمد کرلی ۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میں بھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :