سٹی ٹریفک پولیس نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز انٹری ٹیسٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

جمعہ 26 اگست 2016 23:08

فیصل آباد۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء ) سٹی ٹریفک پولیس نے 28 اگست اتوار کو ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز انٹری ٹیسٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا‘ 65ٹریفک وارڈنز ،09سیکٹرانچارجز اور 02ڈی ایس پیز ٹریفک فرائض منصبی نبھائیں گے‘ ٹریفک ڈیوٹی کا آغاز صبح 05بجے سے کر دیا جائے گا جو اختتام رش تک رہے گی۔ زرعی یونیورسٹی کے لیے 10جبکہ مدینہ ٹاؤن گرلز کالج کے لیے 05بیرئیرز پوائنٹس لگائے جائیں گے والدین اور دیگر کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے بروقت آئیں اور مقر ر کردہ پارکینگ ایریاز میں ہی گاڑیاں پارک کریں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ٹریفک پلان کے اجراء کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کے لیے آنے والے امیدوران مین گیٹ سے اپنی گاڑی کو داخل کرکے ایکسپو سنٹر کے ساتھ پارکینگ ایریا میں گاڑیاں پارک کریں گے جس سے آگے امیدوران کو پیدل جا نا ہوگا اس کے علاوہ اندورن زرعی یونیورسٹی کے کسی بھی روڈز پر گاڑیوں کو پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس کے لیے ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے ایکسپوسنٹر سے جانب وی سی ہاوس موڑ کوئی بھی گاڑی نہیں جائے گی اسی طرح زیرپوائنٹ سے جانب ایڈمن بلاک بھی کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجاز ت نہیں ہوگی اس حوالے سے ایکسپو سنٹر کے سامنے بیرئیرز بھی لگائے جائیں گے اسی طرح مدینہ ٹاؤن کالج برائے خواتین میں ٹیسٹ کے لیے آنے والے تمام امیدوران کی گاڑیاں ہاکی اسٹیڈیم میں پارک کرو ائی جائیں گی جس سے آگے گاڑیاں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس سے آگے تمام امیدوران کو پیدل جانا ہوگا دونوں یونیورسٹیز میں ایک ایک لفڑز موجود رہے گا اور کسی بھی غلط پارک کی گئی گاڑی کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس کا بریک ڈاؤن ٹریفک سیکٹر کوتوالی میں موجو د رہے گا اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر پہنچے گا ان کی ذمہ داری انچارج ایم ٹی برانچ کی ہوگی ٹریفک سیکٹرز عبداللہ پور ،ڈی گراؤنڈ اور سول لائنز کی ٹریفک ڈیوٹی کو الرٹ رکھا جائے گا شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں فوری طور پر 1915پر کال کریں جس کا فوری رسپانس ٹریفک کنڑول سے دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :