امریکی بحری بیڑے سے دوسری بار ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائرنگ

امریکہ خلیج فارس میں ہماری سمندری حدود کی خلاف ورزیاں بند کرے،ایران کا انتباہ

جمعہ 26 اگست 2016 23:02

امریکی بحری بیڑے سے دوسری بار ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائرنگ

تہران/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) امریکی بحری بیڑے سے چوبیس گھنٹے کے اندر دوسری بار ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی ہے، امریکہ ایرانی نیوی پر جان بوجھ کر ہراساں کرنے کا الزام لگاتا ہے جبکہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی بند کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیج فارس میں امریکی اور ایرانی نیوی میں کشیدگی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

امریکی بحری بیڑے سے ایک بار پھر ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی۔ ایک دن پہلے بھی امریکی جہاز سے ایرانی کشتیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی نیوی جان بوجھ کر امریکی جہازوں کو ہراساں کرتی ہے جبکہ ایران نے انتباہ کیا ہے کہ امریکہ خلیج فارس میں ان کے سمندری حدود کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ شام میں بشار الاسد کی حمایت اور روس کی جانب سے ایرانی فضائی اڈوں کے استعمال کی خبریں سامنے آنے کے بعد امریکہ اور ایران کے تعلقات ایک بار پھر کشیدگی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :