Live Updates

پانامہ لیکس پر فوری طور پر کمیشن بنایا جائے،احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع کیا جائے

اس کے بعد زرداری، عمران خان اور دیگر کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائے ،میں بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، الطاف حسین نے 20کروڑ عوام کی غیرت اور شہادت پانے والے مہاجرین کی ہجرت کو چیلنج کیا ہے ،برطانیہ کی حکومت الطاف کو پاکستان کے حوالے کرے،کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،،لیاقت بلوچ،جمشیددستی اور دیگرکاملتان میں جماعت اسلامی کے تکمیل پاکستان کشمیر مارچ سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 23:00

پانامہ لیکس پر فوری طور پر کمیشن بنایا جائے،احتساب کا عمل وزیر اعظم ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر فوری طور پر کمیشن بنایا جائے سپریم کورٹ اربوں کے قرضے معاف کرانے والوں کیخلا ف از خود نوٹس لے، احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع کیا جائے جس کے بعد زرداری، عمران خان اور دیگر کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائے میں بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔

جماعت اسلامی یقیناَ اقتدار میں آئے گی ہم ملک سے کرپشن، بیروزگاری ختم کرینگے اور غریب کے بچوں کو مفت تعلیم دینگے۔ ہم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چوک کچہری میں ’’ تکمیل پاکستان کشمیر مارچ ‘‘ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر، نائب اُمراء جماعت اسلامی پنجاب چودھری اصغر علی گجر،شیخ عثمان فاروق،رسل خان بابر، صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ،ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے اصل پاسبان اور رکھوالے عوام ہیں اور ملک کیلئے قربانیاں بھی ہمیشہ غریب نے دی ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم میجر عزیز بھٹی شہید، میجر طفیل شہید، کرنل شیر خان شہید کی طرح پاکستان کی خاطر جئیں گے پاکستان کی طرح مریں گے کیونکہ پاکستان ایک نظریئے کا نام ہے جو توحید اور فلسفہ کی بنیاد پر کروڑوں شہادتوں اور قربانیوں کے بعد وجود میں آیا۔

پاکستان آنے والے مہاجروں کو جب قتل کیا جاتا تو اُن کے خون سے پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الاﷲ کا نعرہ بلند ہوتا۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے صاف طور پر کہا تھا کہ ہمیں قر آن کریم کی موجودگی میں کسی منشور کی ضرورت نہیں ہے۔قائد اعظم نے کہا تھا کہ مدینہ منورہ کی طرح ایک اسلامی ریاست قائم کریں گے اسی لئے لوگ ہجرت کرکے یہاں آئے لیکن ہجرت کرنے والوں نے پنجاب کے چودھریوں ، بلوچستان کے سرداروں ، سندھ کے وڈیروں اور خیبر پی کے کے خوانین کیلئے قربانیاں نہیں دی تھیں ۔

سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین کے بزرگوں نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہجرت کی لیکن ان بزرگوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ الطاف حسین پاکستان مردہ بار کا نعرہ لگائیں گے یقیناََ ان کا انجام میر جعفر اور میر صادق جیسا ہوگا۔ الطاف حسین نے 20کروڑ عوام کی غیرت اور شہادت پانے والے مہاجرین کی ہجرت کو چیلنج کیا ہے ۔ برطانیہ کی حکومت کو چاہئے کہ وہ الطاف حسین کو پاکستان کے ھوالے کرے ہم اُن سے پاکستان مردہ بار کہنے کا مکمل حساب لیں گے۔

آج اُن کے پوسٹرز پھاڑنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی اور پاکستان کے عوام اُن سے نہ صرف نفرت کرتے ہیں بلکہ انہیں نشان عبرت بنادینگے۔ انہوں نے کہا کہ تکمیل پاکستان اس وقت ہوگی جب غریبوں کے بچے فٹ پاتھ پر نہیں سوئیں گے تعلیم سب کیلئے ہوگی ۔ گندگی کے ڈھیر سے بچے رزق تلاش نہیں کرینگے ہر بچے کے ہاتھ میں کتاب اور قلم ہوگی ۔ بیورزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہم بہیروزسگار نوجوانوں کو روزگار الاؤنس دینگے۔ تکمیل پاکستان اس وقت ہوگی جب چیف جسٹس آف پاکستان کے ہاتھ سے انگریزی قانون کی بجائے قر آن کریم کے نظریئے کے مطابق فیصؒے ہونگے۔ صدر اور وزیر اعظم اذان ہوتے ہی باجماعت نماز کیلئے مسجد میں حاضر ہونگے۔میں ایسے پاکستان کی تلاش میں ہوں جس میں جاگیر دار، وڈیرے اور ظالم سرمایہ دار امریکی آقاؤں کی بجائے لاالہ کے نظام کو تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا پتہ چلنا چاہئے کہ پانامہ لیکس کا اربوں کا پیشہ اور آف شور کمپنیاں چھپانے والے بتائیں کہ یہ دولت کہاں سے آئی اگر حکمرانوں نے پیسہ ظاہر نہ کیا تو غریبوں کا ہاتھ ہوگا اور ان کا گریبان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غریب بڑے بڑے بنگلوں کا طواف نہ کریں کیونکہ ان کی جائیدادیں حرام کی کمائی سے بنی ہیں ہم یہ جائیدادیں غریبوں میں تقسیم کریں گے ۔

حکمران لندن میں علاج کیلئے جاتے ہیں لیکن ہمارے بچے علاج کی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔ سینیٹ و قومی اسمبلی کے ارکان کا علاج مفت ہوتا ہے لیکن غریب کے بچے کو 2روے کی ڈسپرین دستیاب نہیں ہے میں اس نظام کو نہیں مانتاکیونکہ یہاں حکمرانوں کی بد اعمالیاں سب پر عیاں ہیں اور اس وقت کربلا کا منظر پیش کررہا ہے ۔ کراچی ، کوئٹہ، پشاور، لاہور لہو لہان ہے ۔

حکمرانوں نے دالر لے کر یہاں دہشت گردی درآمد کی ہے خون بہانے میں ایجنسیوں کا ہاتھ ہے لیکن ان حالات نے قوم کو جاگنے پر مجبور کردیا ہے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پنجاب میں اس سال سب سے زیادہ تجارت کانٹے دار تاروں کی ہوئی ہے جو ہمیں سرکاری عمارتوں، سکولوں اور ہسپتالوں کی دیواروں پر نظر آتی ہیں۔ حکمران راتوں کو سوتے ہیں اور عوام ان کا پہرہ دیتے ہیں حالانکہ عوام بجلی کا بل اور ٹیکس دیتے ہیں لیکن حکمران ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے بلکہ یہ حکمران سرخ بتی کا احترام نہیں کرتے ۔

عوام کو چاہئے کہ وہ قطار توڑنے والے وی آئی پی کا گریبان پکڑیں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیری عوام وت پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگارہے ہیں لیکن ہمارے حکمران انہیں ملتانی آموں کا تحفہ بھیجتے ہیں۔ بزدل قیادت کی موجودگی میں کشمیر کی تحریک آزادی محفوظ نہیں ہے ۔ انشا ء اﷲ کشمیریوں کے ساتھ جدوجہد کرکے خون کا آخری قطرہ بہائیں گے اور14اگست کو سری نگر پر قومی پرچم لہرائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن غریب نہیں حکمران کرتے ہیں جن کے اربوں ڈالر ملک سے باہر ہیں ۔ جماعت اسلامی اسلامی ملک سے کرپشن ختم کرے گی میں دوبار وزیر خزانہ رہاہوں لیکن میرا دمن کرپشن سے پاک ہے ۔ انشا ء اﷲ جماعت اسلامی کا اقتدار کا زمانہ بھی آئے گا ہم مفت تعلیم دیں گے بلکہ پرائیویٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فیس بھی ادا کرینگے۔

انہون نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا استحصال کیا جارہا ہے یہاں تعلیمی ادارے ہیں لیکن اساتذہ نہیں ہیں ہسپتال ہیں تو ڈاکٹرز نہیں ہیں۔ آج بھی ہماری کئی مائیں بہنیں کئی کلومیٹر پیدل چل کر پانی لاتی ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ میں سینیٹ میں جنوبی پنجاب کا کیس لڑوں گا اور یہاں کے محروم اور مجبور لوگوں کا ساتھ دوں گا ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملتان پولیس نے جماعت اسلامی کے کیمپ کو اُکھاڑا اور کہا کہ اگر ہمارے کارکنوں کو کچھ ہوا تو پھر رائیونڈ ہمارے قریب ہے ہم عوام کی طاقت سے اسے پاش پاش کردینگے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہماری مہم جاری ہے ٹرین مارچ میں عوام نے بے پناہ پزیرائی دی۔ جماعت اسلامی نے قومی ااسمبلی میں بل پیش کردیا ہے اور سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی ہے اگر عدالت سے ہمیں انصاف نہ ملا تو پھر ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے عدلیہ کو چاہئے کہو ہ آؒو اور ٹماٹر کی بجائے اربوں کے قرضے معاف کرانیوالوں کے خلاف نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم عوام کے پاس جائیں گے تو یقیناََ لٹیرے حکمرانوں کا مقام اڈیالہ جیل میں ہوگا لیکن ہمیں توقع ہے کہ سپریم کورٹ ہمیں انصاف دے گی لیکن ایک اﷲ کی عدالے بھی ہے جہاں ناجائز دولت کمانے والوں کو پورا پورا حساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل وزیر اظم سے شروع کیا جائے ۔ زرداری اور عمران خان کا احتساب کیا جائے میں بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں جب وزیر اعظم3بار اپنی تقریر میں احتساب کی پیشکش کرچکے ہیں تو پھر وہ کمیشن بنانے کو کیوں تیار نہیں ہیں۔

پانامہ لیکس کا کمیشن بنایا جائے لیکن یہ کمیشن حمود الرحمن اور ایبٹ آباد کمیشن کی طرح نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد جائیں گے لیکن ہم آئین وقانون کے دائرے میں رہ کر تبدیلی چاہتے ہیں البتہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو آئین وقانون کے خلاف ہو۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو ان کا حق دلائیں گے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں اسلامی انقلاب آئے گا ۔

انہون نے کہا کہ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی ؒ نے کہا تھا کہ ملک میں جمہوریت اسی طرح ضروری ہے جس طرح انسان کیلئے پانی اور ہوا ضروری ہے۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ملک میں انقلاب تبہی آئے گا جب کارکن پانچ وقت کی با جماعت نماز اداکریں گے قر آن کریم کی تعلیم پر توجہ دینگے، والدین کا احترام کریں، پڑوسی کے حقوق کا خیال رکھیں، مظلوم کا ساتھ دیں ، ظالم کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں تو انشاء اﷲ اﷲ تعالیٰ بھی ہمارا ساتھ دے گا اور ہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پاکستان کو مالی دہشت گردوں سے خطرہ ہے جنہوں نے سیاست کو کاروبار بنایا ہے یہ کروڑوں خرچ کرکے اربوں کماتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں جو بل جمع کرایا ہے اس میں کرپشن کی سزا عمر قید رکھی گئی ہے۔ پانامہ لیکس پر مضبوط کمیشن بنایا جائے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق چوروں اور لٹیرں کیخلاف جس مہم پر نکلے ہیں میں ان کے ساتھ ہوں میرا مطالبہ ہے کہ چوروں، لٹیروں، بدمعاشوں، کرپٹ بیورو کریٹس، جرنیلوِ ں ججوں اور کرپٹ وزیر اعظم کو چوکوں پر پھانسیاں دی جائیں۔

انہوں نے کشمیر میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا مودی سے دوستانہ تعلقات امریکہ سازش کا حصہ ہے لیکن میرا سراج الحق سے غریب عوام کی حمایت کا رشتہ ہے جو قائم رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ 26؍اگست1947کو سید ابو الاعلیٰ مودودی ؒ نے جماعت اسلامی کی بنیاد اسی لئے رکھی تھی کہ اﷲ کے حکم اور نبی اکرم ﷺ کے مشن کو جاری رکھا جائے۔

جس جماعت کا آغاز 75افراد سے ہوا تھا آج کروڑوں انسان دنیا بھر میں اس سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں صرف حکم اﷲ کا چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں برسر اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے غریب، مزدور، کسان دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے نہ صاف پانی ہے اور نہ دوائی میسر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برسر اقتدار آئے گی تو کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا لوگوں کو انصاف اور روزگار ملے گا۔

پہلے پاکستان بنانے کیلئے قربانیاں دیں اب پاکستان بچانے کیلئے قربانیاں دینگے۔ انقلاب صرف باتوں سے نہیں قربانیوں سے آئے گا۔صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان کی تکمیل اسی صورت میں ہوگی جب ملک میں جرات مند اور غیرت مند قیادت اقتدار میں آئے گی وہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی اور کشمیر آزاد ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات