چینی سرجن ڈاکٹر ژو ژی جن کی نگرانی میں شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے جگر کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن

جمعہ 26 اگست 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) فرینڈ شپ ہسپتال بیجنگ کے ساتھ شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری میں تعاون کے معاہدے کے بعد لاہور کے دورے پر آئے چینی لیور ٹرانسپلانٹ سرجن پروفیسر ڈاکٹر ژو ژی جن کی نگرانی میں شیخ زید ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شیخ زید ہسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر عامر لطیف کی قیادت میں ڈاکٹرز کی ٹیم سے کینٹ کے رہائشی ساٹھ سالہ ریاض حسین کے جگر کی پیوندکاری کی جبکہ ریاض حسین کے بائیس سالہ بیٹے رمیض نے جگر کا عطیہ دیا ہے ۔

لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کی چینی سرجن ڈاکٹر ژو ژی جن نے نگرانی کی اور چودہ گھنٹے تک جاری رہنے والی سرجری کا بغور مشاہدہ کیا ۔ سرجری کے بعد مریض اور ڈونر آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق دونوں روبصحت ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لطیف کا کہنا ہے کہ چینی لیور ٹرانسپلانٹ سرجن اور ان کی ٹیم جگر کی پیوندکاری کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کر رہی ہے جن کی روشنی میں شیخ زید ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :