قو می اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کے ترقیاتی اور آپریشنل منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

کمیٹی اراکین کو خطے میں موجودہ سکیورٹی چیلنجزاورپاکستان کے میر ی ٹائم اثاثوں کے تحفظ اور قومی تعمیر میں پاک بحریہ کے کردار پربریفنگ

جمعہ 26 اگست 2016 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) قو می اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع نے کمیٹی کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی سربراہی میں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمیٹی کے اراکین کو خطے میں موجودہ سکیورٹی چیلنجزاورپاکستان کے میر ی ٹائم اثاثوں کے تحفظ اور قومی تعمیر میں پاک بحریہ کے کردار پربریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر بندر گاہ کی ترقی کے تناظر میں پاک بحریہ کے ترقیاتی اور اسٹریٹیجک منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ کے بعد پاکستان نیوی کے فلیگ آفیسرز اور قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کے درمیان باہمی تبادلے کا دوربھی ہوا۔ قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیئر مین نے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے ترقیاتی اور آپریشنل منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

قومی تعمیر میں پاک بحریہ کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے میں پاکستان نیوی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کمیٹی کے اراکین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے پاک بحریہ کی اضافی ذمہ داریوں کا اعتراف کیا۔

کمیٹی کے اراکین نے پاکستان نیوی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی تعمیر اور ساحلی پٹی کے مکینوں کی معاشرتی و معاشی زندگی کو بہتر بنانے میں پاکستان نیوی کے کردار اوراقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :