ایم کیو ایم کو ہمیشہ آمروں نے پروان چڑھایا‘ پہلے ضیا نے اس کو اپنے مقاصد کیلئے تشکیل دیا‘ اس کے بعد ایک اور آمر پرویز مشرف نے اس کی سرپرستی کی‘ ایم کیو ایم ہر سیاسی جماعت کے ساتھ اقتدار میں آئی

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 اگست 2016 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو ہمیشہ آمروں نے پروان چڑھایا‘ پہلے ضیا نے اس کو اپنے مقاصد کیلئے تشکیل دیا اس کے بعد ایک اور آمر پرویز مشرف نے اس کی سرپرستی کی‘ ایم کیو ایم ہر سیاسی جماعت کے ساتھ اقتدار میں آئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ایم کیو ایم میں شریف اور اچھے لوگ بھی ہیں لیکن ان کے عسکری ونگ کو ریاست نے پالا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرپرستی حاصل رہی۔ان کا عسکری ونگ ہمیشہ اپنے مخالفین کو مارنے میں سب سے آگے رہا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ہمیشہ آمروں نے پروان چڑھایا‘ پہلے ضیا نے اس کو اپنے مقاصد کیلئے تشکیل دیا اس کے بعد ایک اور آمر پرویز مشرف نے اس کی سرپرستی کی ہے۔