وزیر اعظم نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، سپریم کورٹ میں کالعدم قراریئے گئے بعض قوانین کی منظوری دی جائیگی

جمعہ 26 اگست 2016 22:56

وزیر اعظم نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، سپریم کورٹ میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کابینہ سپریم کورٹ میں کالعدم قرار دیئے گئے ، بعض قوانین کو منظوری دے گئی ۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ہوگا جس میں سپریم کورٹ میں کالعدم قرار دیئے گئے بعض قوانین کی منظوری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے وفاقی کابینہ کی منظوری نہ ہونے پر کچھ قوانین کو کالعدم قراردیا تھا، وفاقی کابینہ سے خزانہ اور دیگر وزارتوں کے قوانین کی منظوری نہیں لی گئی تھی اور سپریم کورٹ نے قوانین کی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے موبائل فون پر ٹیکس لیوی کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا تھا اور تیارشدہ ٹیکسٹائل مصنوعات پر دو فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی کالعدم قراردے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :