Live Updates

وزیر اعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،تحریک انصاف کا 3 ستمبر سے کرپشن کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا آغازکرے گی ، حکومت کو ٹی او آرز پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، تحریک انصاف کے رہنما اقبال سبحانی کا کارکنان سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ این اے55 کے سابق ڈپٹی آرگنائزر اقبال سبحانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 3 ستمبر سے کرپشن کے خلاف فیصلہ کن تحریک آغاز کر رہی ہے احتساب تحریک نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے کرپشن کے خلاف احتساب تحریک ملکی بقاء اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کی جنگ ہے وزیر اعظم پانامہ لیکس پر جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ملکی دولت لوٹنے والوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ اقبال روڈ پر تین ستمبر سے شروع ہونے والی احتساب تحریک کے انتظامات کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اقبال سبحانی نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف احتساب تحریک سے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کر رہے ہیں حکومت کو ٹی او آرز پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات