کراچی کے عوام پائیدار امن کے لیے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں، متحدہ ایک عرصہ سے کراچی میں قتل وغارت گری ، بھتہ خوری اور تشدد کی سیاست کر رہی ہے، جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف خواہ ان کا تعلق کسی بھی گروہ یاگروپ سے ہو بلا امتیاز کاروائی کی جائے

نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم و دیگر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پا کستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ کر اچی میں دیر پا اور پا ئیدار امن کے لیے ضروری ہے کے سیاست میں دہشت گردی اور دھونس و دھمکی کے مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کیا جائے اور طاقت اور قوت کے بل پر سیاسی مخالفین کو زیر کر نے اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے کلچر کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے ،کراچی کے عوام حقیقی اور پائیدار امن کے لیے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلیو ایر یا اسلام آباد میں کار باری مرکز کا افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر ،ناصر رفیق اور عمران بھٹی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا الطاف حسین کے بیانات سے واضح ہو چکا ہے کہ ایم کیو ایم ملکی سلامتی اور کراچی کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے ۔

متحدہ ایک عرصہ سے کراچی میں قتل وغارت گری ، بھتہ خوری اور تشدد کی سیاست کر رہی ہے ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی سلامتی اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور الطاف حسین کی گرفتاری کے لیے برطانوی حکومت سے اعلیٰ سطح پر بات کی جائے اور ایم کیو ایم پر مکمل طور پر پابندی لگائی جائے ۔انھوں نے کہا جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف خواہ ان کا تعلق کسی بھی گروہ یاگروپ سے ہو بلا امتیاز کاروائی کی جائے تاکہ کراچی میں حقیقی معنوں میں امن قائم ہو سکے اور کراچی کے عوام سکھ اور چین کا سانس لے سکیں ۔