تحریک قصاص سے ظلم اور کر پشن کے گٹھ جوڑکاخاتمہ ہوگا، خرم نوازگنڈاپور

ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا قصاص ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ریلی کے حوالے سے سٹریٹجک پلان تیار راولپنڈی کی قصاص ریلی کے بعدکرپشن زدہ قاتل حکمرانوں کے پاس چھنے کی جگہ نہیں ہوگی 28اگست کی تیاریوں کے سلسے میں اسلام آباد،راولپنڈی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 22:55

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپورنے کہا ہے کہ، راولپنڈی کی قصاص ریلی تاریخی حیثیت کی حامل ہوگی،جس سے عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات ملے گی،ریلی کے بعدکرپشن زدہ قاتل حکمرانوں کے پاس چھنے کی جگہ نہیں ہوگی،لیکن ہم کسی کو نہ بھاگنے دیں گے،نہ ہی دیوار کے پیچھے چھپنے دیں گے،شہداء کا قصاص ہو گا،لٹیروں کا احتساب ہوگا، تحریک قصاص سے ظلم اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ ہوگا، کرپشن اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے،جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔

ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا قصاص ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز 28اگست کی تیاریوں ، ریلی اور دھرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اسلام آباد،راولپنڈی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد،عمرریاض عباسی،قاضی شفیق، ،ابراررضاایڈووکیٹ،راجہ منیر اعجاز،غلام علی خان،اجمل چوہدری،احسان اﷲ سیال،سرداربرکت،احمد یار،عرفان طاہر،سلطان نعیم کیانی،سعید راجہ،سہیل عباسی،غلام ربانی،شیخ اقبال،ملک تنویر،اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے، اس موقع پر ریلی کے انتظامات کے حوالے سے بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد نے تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ ریلی کے حوالے سے سٹریٹجک پلان تیارکرلیاگیا ہے، آنے والے قافلوں کے استقبال ،مری روڈ پر ریلی اور دھرنے کے لئے تمام امور کو حتمی شکل دے دی گئی ،انہوں نے بتایا کہ یویھ ونگ اور ایم ایس ایم کے سینکڑوں نوجوان ریلی کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،شرکائے ریلی کے لئے پانی کا بندوبست بھی کیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، راولپنڈی کے عوام کو بھرپور دعوت دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ 28اگست عوام کے لئے خوشی کادن ثابت ہوگا اورراولپنڈی کی سیاسی تاریخ کایادگار دن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :