وزیراعلیٰ سندھ کا اٹلی کے قونصل جنرل سے زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 26 اگست 2016 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو اٹلی کے قونصلیٹ کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے اٹلی کے قونصل جنرل سے اٹلی میں آنے والے زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے اٹلی کی عوام کو اس مشکل گھڑی میں صوبہ سندھ کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقینی دہانی کرائی۔ انہوں نے قونصلیٹ میں رکھی وزیٹرس بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

متعلقہ عنوان :