ضیاء کی اسٹبلشمنٹ کے پالے ہوئے تکفیری دہشتگرد عناصر ہی پاکستان کے دشمن ہیں، ایم ڈبلیو ایم

جمعہ 26 اگست 2016 22:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنما علامہ سید علی انور جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں ہمارے آباو اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دیں،اور آج پاکستان بچانے کے لئے بھی ہم اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،ضیاء الحق کے دور میں پالے تکفیری دہشت گردوں نے اس وطن کی خوبصورت گلشن کو تباہ کر کے رکھ دیا ہماری نسل کشی انہوں نے کی جن کو ضیاء کی اسٹبلشمنٹ نے طاقت ور کیا،یہ گروہ وہی پاکستان کے دشمن ہیں جن کا بیس کیمپ انڈیا میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ حکمران اور ریاستی ادارے اگر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں،نیشنل ایکشن پلان کو مذاق بنایا جارہا ہے،اور اس نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے بجائے مظلوموں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں ملت تشیع اب کسی بھی ظلم زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے اور ہم اپنے حقوق کی دفاع کے ہر وہ آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے جو آئین و قانون نے ہمیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :