سعید غنی کو وزیر محنت سندھ کی تقرری پر محنت کشوں کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،لیاقت ساہی

جمعہ 26 اگست 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) ڈیمو کریٹک ورکرز یونین ( سی بی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی طرف سے سعید غنی کو وزیر محنت سندھ بنائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اصل طاقت محنت کش طبقہ ہے لیکن محنت کشوں کو مسائل حل کرنے کیلئے سندھ حکومت کی سطح پر بھی مثبت کاوش نہیں گئیں جس کی وجہ سے محنت کش طبقے کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے سعید غنی کو وزیر محنت سندھ کی ذمہ داری دے کر درست فیصلہ کیا ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سعید غنی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں محنت کشوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی جبکہ ملکی سطح پر ایک منصوبے کے تحت محنت کشوں کو انجمن سازی سے محروم کرنے کیلئے ٹھیکیداری نظام کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں بھرتیاں کی جاری ہیں ، محنت کشوں کی سوشل سیکورٹی، ورکرز ویلفیئر بورڈ میں رجسٹریشن نہیں کی جاری رہی اور ٹھیکیداری نظام کے تحت بھرتی کئے جانے والے محنت کشوں کو تقرر نامے تک نہیں کئے جارہے جب تک ان اداروں میں محنت کشوں کے تقرر نامے جاری نہیں کئے جائیں گے اْس وقت تک سوشل سیکورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ میں محنت کشوں کی رجسٹریشن ممکن نہیں ہو سکے گی یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس کی بنیاد پر اداروں میں ٹھیکیداری نظام کے تحت بھرتی کئے جانے والے ملازمین کو انجمن سازی سے ایک منظم سازش کے تحت محروم کیا جا رہا ہے علاوہ ازیں کم سے کم تنخواہ جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے اعلانات کی صورت میں بڑھائی گئیں ہیں اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ ہنر مند اور غیر ہنر مند کی تفریق کئے بغیر ہنر مند افراد کو بھی کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی اداروں میں نہیں کی جارہی ان مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر محنت کشوں کا چارٹررڈ پیش کر کے محنت کش طبقے کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں ترجیح بنیادوں پر سعید غنی کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی ہونگی اورسوشل سیکورٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ میں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا چونکہ انہیں ٹریڈ یونین کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے جس کی واضح مثال ان کے سامنے مسلم کمرشل بینک کے محنت کشوں کی ہے جن کی انہوں نے خو بھی د قیادت کی ہے انہیں پارٹی نے بھی موقع فراہم کیا ہے کہ پارٹی کے اصل فلسفے کو اْجاگر کر کے سندھ حکومت کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :