جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی عملی تصویر تھا ‘حافظ محمد ادریس

قیام پاکستان سے لے کر اب تک اسی مقصد کے حصول کیلئے جماعت اسلامی ملک میں عملی جہدوجہد کر رہی ہے ‘نائب امیر جماعت اسلامی

جمعہ 26 اگست 2016 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی عملی تصویرتھا یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک اسی مقصد کے حصول کیلئے جماعت اسلامی ملک میں عملی جہدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی کے 75واں یوم تاسیس کے موقع پر جماعت اسلامی لاہو رکے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم ، سینئر صافی مجیب الرحمن شامی ، سلمان غنی ، جماعت اسلامی لاہو رکے رہنماء حافظ سلمان بٹ ، سید احسان اﷲ وقاص، ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ،عبدالحفیظ اعوان و دیگر مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

حافظ محمدادریس نے کہا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہماری زندگیوں کا مقصد اقامت دین اور شہادت حق ہے اس مقصد کے حصول کے لیے اجتماعی جہدوجہد کی ضرورت تھی اسی مقصد کے لیے جماعت اسلامی کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا مودودی نے جہاں اپنے لٹریچر کے ذریعے قوم میں اسلام کا صحیح تصور پیش کیا وہیں جماعت اسلامی کا قیام عمل میں لاکر ملک کو قیام پاکستان کے مقاصد اور اسلامی اصولوں کے مطابق چلانے کے لیے عملی جہدوجہد شروع کی ۔

ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت وہی دعوت ہے جو انبیاء اکرام کی دعوت تھی یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب تک اس ملک کو سیکولر اور بے دین ملک بنانے والی قوتوں کی سازشوں مقابلہ کرتی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس ملک پر مشکل وقت آیا جماعت اسلامی کے کارکنان اور بے داغ دیانتدار قیادت ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہییں ۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں ملک جن بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے ،ہر طرف بدامنی ، کرپشن ، بے حیائی ، مہنگائی اور بے روزگاری عام ہے ۔ ان حالات میں اس ملک کو اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت کی اشد ضرورت ہے اور یہ کام صرف جماعت اسلامی کر سکتی ہے ۔کیونکہ جماعت اسلامی کے منشور میں اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کا نعرہ شامل ہے اس نعر ے کو عملی رنگ دینے کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کے پاس تمام شعبہ جات کے لیے تربیت یافتہ ٹیم بھی موجود ہے اس لیے اگر قوم نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی کی لیڈر شپ قیام پاکستان کے مقاصد کے عین مطابق قوم کی توقعات پر پور اتریگی۔

متعلقہ عنوان :