پی آر اے اور ایف بی آر کے درمیان سیلز ٹیکس کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے مسئلے پر مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام

مذاکرات کی ناکامی کی وجہ ایف بی آر کی جانب سے نئے پیرا میٹرز کا یکم جولائی 2012ء سے اطلاق کا غیر موزوں مطالبہ ہے‘ ترجمان پی آر اے

جمعہ 26 اگست 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) پنجاب ریونیواتھارٹی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان سیلز ٹیکس کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے مسئلے پر مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہو گیا ۔تین روز قبل پنجاب ریو نیو اتھارٹی اور ایف بی آر کے درمیان سیلز ٹیکس کی ان پٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا تاہم پی آر اے کے وفد نے موقف تسلیم نہ کرنے پر احتجاجاً ملاقات سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر نے صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو ٹیلیفون کرکے دوبارہ مذاکرات کی دعوت تھی جس پر گزشتہ روز پی آر اے کے وفد نے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں دوبارہ مذاکرات کئے جو کامیاب نہیں ہو سکے اور پی آر اے کا وفد واپس لوٹ آیا ۔ پی آر اے کے ترجمان کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کی وجہ ایف بی آر کی جانب سے نئے پیرا میٹرز کا یکم جولائی 2012ء سے اطلاق کا غیر موزوں مطالبہ ہے۔ پی آر اے کا اصرار تھاکہ جن پیرا میٹرز کا ایف بی آر اور پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے زیر استعمال کمپیوٹر ائزڈ پروگرام میں اندراج ہی نہیں انہیں یکم جولائی 2012ء سے کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :