پاک فوج ملک دشمن قوتوں سے پوری طرح نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،خطے میں اقتصادی ترقی کیلئے پاک چین راہداری منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا

سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قا دری کی وفد سے گفتگو

جمعہ 26 اگست 2016 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قا دری نے کہاہے کہ خطے میں اقتصادی ترقی کیلئے پاک چین راہداری منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا ،پاک فوج ملک دشمن قوتوں سے پوری طرح نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،کراچی ،بلوچستان میں حالات خراب کرنیوالے را کے ایجنٹ ہیں ،عوام ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر پاکستان میں دہشتگردی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنادینگے،اہلسنت ملک کی اکثریت اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ،محب وطن قوتوں کو آگے لاکر ملک مخالف سازشوں کو ناکام بنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر حیدر آباد سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے ،مقبوضہ کشمیر جب بھی آزادی کی تحریک عروج پر پوچھتی ہے ،کراچی اور بلوچستان کے حالات خراب کردیئے جاتے ہیں ،ملک مخالف وملک دشمن قوتوں کے سہولت کاروں کو بھی نشان عبرت بنانا ہوگا ،کراچی کا امن کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،قانون نافذ کرنیوالوں کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث خوف کا بت ٹوٹاہے ،جرائم پیشہ اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن درست سمت میں ہے ،آپریشن کے بہتر نتائج کے سبب کراچی میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے ،مستقلاور پائیدار امن کیلئے حکومت کو حالات کی روشنی میں پالیسی بنانی ہوگی ،موجودہ حالات میں عوام نے سکھ کا سان لیا ہے کافی حد تک جرائم میں کمی ہوئی ہے ،خوشحال کراچی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،پوری قوم امن وامان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ایک پیج پر ہے ،کشمیریوں کے حق خود ارادیت دلانے کے لئے حکومت کو پاکستان کو ایک قدم اور آگے بڑھا کر جدوجہد کرنا ہوگی،موجودہ صورتحال میں جمہوری قوتوں اور پارلیمنٹ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک دشم قوتوں کے خلاف سخت اقدامات کریں تاکہ عاشق پاکستان تمام محب وطن قوتوں کا اعتماد بحال ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :