شور کوٹ ڈسٹری بیوٹری میں پڑنے والا شگاف فوری طور پر ٹھیک کروادیا گیا ‘ میاں یاور زمان

محکمہ آبپاشی کا عملہ آبی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24گھنٹے تیار رہے‘ وزیر آبپاشی

جمعہ 26 اگست 2016 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے ایک نجی چینل پر چلنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے شور کوٹ ڈسٹری بیوٹری میں پڑنے والا شگاف فوری طور پر ٹھیک کروادیا ہے۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ شور کوٹ میں شہری آبادیوں کو شگاف پڑ جانے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپاشی نے پہلے سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ مون سون سیزن میں محکمہ آبپاشی کا عملہ آبی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی کرتا رہے اور ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24گھنٹے تیار رہے۔وہ روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر میں قائم دریا?ں،نہروں اور ڈیمز وغیرہ میں پانی کے لیول کی اپ ڈیتس لیتے ہیں اور موقع پر ہدایات جاری کرتے ہیں۔

میاں یاور زمان پنجاب بھر میں تمام ڈی سی اوز اور چیف انجینئرز سے بھی مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت اقدامات جانچتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں کا دورہ کرکے وہاں نہروں وغیرہ پر قائم بندوں اور پشتوں وغیرہ کا معائنہ بھی کر رہے ہیں تاکہ سیلاب آنے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے لوگوں کوبچا یاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :