وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کا نفاذحکومت پنجاب کامنفرد اعزاز ہے‘ملک محمد اقبال چنڑ

ایسا نظام وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت کسی بھی سٹیشن پرانسپکشن کیلئے آنیوالی گاڑی کو 15منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑیگا

جمعہ 26 اگست 2016 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم کا نفاذحکومت پنجاب کامنفرد اعزاز ہے جس کے تحت عالمی معیار کے مطا بق گا ڑیوں کی مستقل چیکنگ کانظام رائج کیاجائے گا، وی آئی سی ایس کابنیادی مقصد روڈ ایکسیڈنٹ کے واقعات میں کمی لانا او ر ان پر قابوپانا ہے،گزشتہ سال معروف سویڈش فرم او پس انسپکشن پرائیویٹ لمٹیڈ کے ساتھ پنجاب میں گاڑیوں کی جانچ پڑتال اور سرٹیفیکیٹ کے اجراء کا معاہدہ کیا ’’بی او ٹی ‘‘کی بنیاد پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور ڈویڑن اور بعدازاں صوبہ بھر میں پبلک سروس وہیکلز انسپکشن کا سسٹم قائم کررہی ہے ،سویڈش فرم وی آئی سی ایس سٹیشن کے قیام کے لئے نہ صرف ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی بلکہ اس سے تقریبا 700افراد کو روز گار کے مواقع بھی میسر ہوں گے ،سویڈش او رامریکن ماہرین پاکستانی سٹاف کو گاڑیوں کی انسپکشن کی جدید ٹریننگ دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام عوام ٹرانسپورٹ کو قانون کے دائرہ کار میں لائیں گے۔صوبہ میں رجسٹرڈ تمام بسوں ، ویگنوں ،ٹرکوں ، ٹرالروں، رکشا?ں ، ٹیکسیوں کو انسپکشن کے بعد روڈ فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورکے گرین ٹا?ن او ر کالا شاہ کاکو میں وی آئی سی ایس سٹیشن مکمل ہو چکے ہیں جہاں لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل کے معائنے او رٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔

لاہور میں ہی ملتان روڈ پر بھی آئی سی ایس سٹیشن قائم کیا جائے گا۔ وی آئی سی ایس سٹیشن پر فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے 7عالمی پیمانے مقرر کئے گئے ہیں( جن میں الائنمنٹ انسپکشن ٹیسٹ ، بریک انسپکشن ٹیسٹ، ویڑیول انسپکشن ٹیسٹ ، وہیکل سسپنشن ویری فکیشن ٹیسٹ ، ہیڈ لائٹ انسپکشن ٹیسٹ، امیشن انسپکشن ٹیسٹ او روہیکل نائذ(Noise ) انسپکشن ٹیسٹ شامل ہیں)جن کے ذریعے گاڑی کے ناگزیر فنکشن کی جانچ پڑتال ممکن ہوگی۔

جن کی خرابی کی صورت میں حادثے کا اندیشہ پیدا ہوتاہے۔وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ بڑی گاڑی کی انسپکشن صرف 30منٹ ، چھوٹی گاڑی 20منٹ او ررکشے کی انسپکشن کا عمل صرف 15منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ایسا نظام وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت کسی بھی سٹیشن پرانسپکشن کے لئے آنے والی گاڑی کو 15منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :