لیسکو ‘ بارش اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جلنے والے میٹرز کی تعداد70ہزار سے تجاوز کر گئی ‘48ہزار سنگل فیز میٹرز شامل

جمعہ 26 اگست 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) لاہور میں بارش اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جلنے والے میٹرز کی تعداد70ہزار سے تجاوز کر گئی ‘48ہزار سنگل فیز میٹرز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیسکو لاہور کے ذرائع کے مطابق لاہور میں بارش اور دیگر وجوہات کہ وجہ سے میٹرز جلنے کے واقعات میں بدترین اضافہ ہو رہا ہے اور تقر یبا ایک سال میں انکی تعداد70ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں48ہزار سنگل فیز جبکہ22ہزارتھری فیز میٹرز شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا میٹرز کے جلنے کی وجہ انکا غیرمعیاری ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :