وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈی جی نرسنگ کے ڈائریکٹوریٹ کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دیدیا

جمعہ 26 اگست 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ڈی جی نرسنگ کے ڈائریکٹوریٹ کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اس وقت نرسنگ کیڈر کی اپ گریڈیشن پر کام کر رہا ہے ، اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی پنجاب نے ڈی جی نرسنگ کے دفتر کو فعال بنانے اور زیادہ سے زیادہ اختیارات منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے کہا ہے کہ ڈی جی نرسنگ کے دفتر کی ری سٹرکچرنگ پر ایک پلان تیار کیا جائے اور اس ڈائریکٹوریٹ کو بھی ڈی جی ہیلتھ کے برابر اختیارات دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :