بلدیاتی اداروں کو فعال اور فوری مردم شماری کروائی جائے ‘ چوہدری محمدسرور

پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندہ بن چکا ہے‘سید صماصم بخاری ‘عمران خان حکمرانوں سے کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیں گے ‘وسیم چوہدری کا کنونشن سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی اداروں کو فعال اور فوری مردم شماری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہونے چاہیے‘مردم شماری نہ کروانا جمہو ریت کا قتل ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ‘شفاف انتخابات کیلئے بھی مردم شماری لازم ہے پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کے اختیار ات پر سانپ بن کر بیٹھی ہے ‘حکمران اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کیلئے تیا ر نہیں صوبے میں ون مین شو ہی چلانا چاہتے ہیں ‘نااہل حکمرانوں کے پاس ویڑن نام کی کوئی چیز نہیں صرف ’’ٹائم ‘‘پورا کر نے کی چکروں میں ہیں۔

وہ تحر یک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرتحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعا ت صمصام بخاری ‘عمران ٹائیگرز فورس کے وسیم چوہدری ‘عائشہ نذیر جٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات سے پہلے حکومت کو ہر صورت مر دم شماری کر وانا ہوگی تاکہ آبادی کی مکمل تعد اد اور لوگوں کے دیگر مسائل سے آگا ہی حاصل ہو سکے اور مر دم شماری کے بغیر انتخابات بھی حکمرانوں کا عوام کے ووٹوں اور حق پر ڈاکہ ہی تصویر کیا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہی مر دم شماری میں رکاوٹ بن چکی ہے کیونکہ وہ عوام کو انکا حق نہیں دینا چاہتے ہم بھی سپر یم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ مر دم شماری کو عام انتخابات سے قبل ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو کئی ماہ ہو چکے ہیں مگر بد قسمتی سے پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کو فعال کر نے اور انکو اختیار ات دینے کیلئے تیار نہیں جو جمہو ریت کی نفی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے فعال ہوں گے تو پھر ہی عوام کے بنیادی مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے میں مدد ملے گی ورنہ عوام زلیل ہو تے رہیں جسکے ذمہ دارحکمران ہی ہوں گے۔سید صماصم بخاری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آچکی ہے اور اب اس ملک میں شر یف برداران کی کر پشن اور لوٹ مار پر مبنی حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا پھندہ بن چکا ہے وسیم چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ اپنے اقتدا ر کو بچانے کیلئے آمر انہ پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں مگر عمران خان حکمرانوں سے کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیکر ہی انکو چھوڑ یں گے اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا ہے۔