19 ویں سارک سربراہ کانفرنس 9 اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی ‘ وزارت خارجہ میں سارک سمٹ سیل قائم کر دیا گیا, وزیر اعظم نے رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دئیے

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کابیان

جمعہ 26 اگست 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ 19 ویں سارک سربراہ کانفرنس 9 اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی ‘ ایمبیسڈر امجد سیال کی سربراہی میں وزارت خارجہ میں سارک سمٹ سیل قائم کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دئیے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 19 ویں سارک کانفرنس سربراہ 9 اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ایمبیسڈر امجد سیال کی سربراہی میں وزارت خارجہ میں سارک سمٹ سیل قائم کر دیا گیا ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سارک سمٹ سیل کا افتتاح کیا۔ امجد سیال سارک فورم کے اگلے سیکرٹری جنرل کے امیدوار بھی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نوا زشریف نے رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دئیے اور 9مبصر ممالک کو بھی سارک سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :