فرائض سے کوتاہی برتنے والے اور مراتب کا ناجائز استعمال کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، ایم ڈی واٹربورڈ

افسران وانجینئر اپنے نچلے اسٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں تاکہ دستیاب پانی کی شہریوں کو منصفانہ اور مساویانہ تقسیم ممکن ہو، مصباح الدین فرید

جمعہ 26 اگست 2016 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فریدنے سپریم کورٹ کی جانب سے لئے گے نوٹس پر ایکشن لیتے ہوئے واٹربورڈ کے افسران کو متنبہ کیا ہے کہ فرائض سے کوتاہی برتنے والے اور مراتب کا ناجائز استعمال کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، کارکردگی کو فوراً بہتر بنائیں ،بدعنوانی بے قاعدگی کے مرتکب کسی افسر یا اہلکار کو بخشا نہیں جائے گا شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دی جائے ادارے میں نظم و ضبط قائم کیا جائے رات و دن کے مختلف پہروالو آپریشن کی کڑی نگرانی کریں افسران وانجینئر اپنے نچھلے اسٹاف کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں تاکہ دستیاب پانی کی شہریوں کو منصفانہ اور مساویانہ تقسیم ممکن ہو ،واٹربورڈ میں احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے ،بدعنوانی میں ملوث کسی بھی اہلکار یا افسر کے کیخلاف شکایات یا ثبوت ملے تو اس کے خلاف واٹربورڈ خود ایف آئی آر درج کرائے گا یہ بات انہو ں نے واٹربورڈ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی ایم ڈی پلاننگ مشکور الحسنین ، ڈی ایم ڈی آرآر جی محمد اسلم خان ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی اینڈ اے محمود قادر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ارشد جاوید چیف انجینئر اسد اﷲ خان ،ڈائریکٹر لیگل چن زیب تنولی اور سپرنٹنڈنگ انجینئزایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر ڈائریکٹرز و شعبہ جاتی افسران شریک تھے ایم ڈی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واٹربورڈ سے متعلق امور پر نوٹس لیا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیربلدیات جام خان شوروکی بھی ہدایت ہے کہ واٹربورڈ کی کارکردگی بہتر بنائی جائے اور ادارے میں نظم و ضبط قائم کیا جائے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی بے قاعدگی کے مرتکب کسی افسر یا اہلکار کو بخشا نہیں جائے گا واٹربورڈ میں اپنے ہی ملازمین و افسران کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شروعات ہوچکی ہیں اب یہ سلسلہ چل نکلاہے اس لئے فرائض سے کوتاہی برتنے والے اور اپنے مراتب کا ناجائز استعمال کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ میں ہر کام میرٹ کی بنیاد پر ہوگا ، ٹرانسفر پوسٹینگ سمیت تمام معاملات میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے ،واٹربورڈ کی ساکھ کو برقرار رکھا جائے گا شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے مزید فعال ہونا ہوگا ہر شعبے میں خود احتسابی کا آغاز کیا جائے فراہمی و نکاسی آب کے انجینئرز اور افسران سب انجینئرز سے والومین تک سب پر نظر رکھیں ،واٹربورڈ کی ریکوری کو بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں جبکہ ادارے سے غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والوں کو قانونی کی گرفت میں لایا جائے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے قیام پر نظر رکھی جائے اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے قائم کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے پانی چوروں کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کیا جائے نیز اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدما ت بلاخوف و خطر درج کرائے جائیں،دریں اثنا ایم ڈی واٹربورڈ نے ہائیڈرنٹ انچارجز اور دیگر عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہائیڈرنٹ سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بلاامتیاز اور منصفانہ بنیادوں پر کریں ہائیڈرنٹس پر بورڈ نصب کئے جائیں جس پر ہائیڈرنٹ کے اوقات کار اور مقررکردہ نرخ درج ہونے چاہیں انہوں نے کہا کہ واٹرٹینکرز کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے ،ہائیڈرنٹس سے ہونے والی واٹربورڈ کی آمدنی بڑھائی جائے نیز ہائیڈرنٹ کی صفائی رنگ و روغن کا بندوبست کیا جائے ، والوز اور نلکے درست کرالئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :