ایم کیو ایم نے ضلع غربی کے نتائج میں تبدیلی کو مسترد کردیا،عدالت میں جانے کا اعلان

گنتی اور کامیابی کے اعلان کے بعد سندھ حکومت کے اعلی عہدیداران نے پریزائیڈنگ افسر پر دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے، محمدحسین کی پریس کانفرنس

جمعہ 26 اگست 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان نے ضلع غربی کے نتائج میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان جمعہ کو متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی محمدحسین نے متحدہ کے عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمدحسین نے کہاکہ ضلع غربی سے ہمارے امیدوار اظہار احمد اکثریت ووٹ ملنے کے بعد چیئرمین منتخب ہوئے مگر حکومتی عہدیداران نے دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے اور ضلع غربی سے ہمارا چیئرمین کامیاب قرار پایا تھا۔محمد حسین نے کہا کہ گنتی اور کامیابی کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اور سندھ حکومت کے اعلی عہدیداران نے پریزائیڈنگ افسر پر دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع غربی سے اظہار احمد کو 36 اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 5 جماعتی اتحاد کے ممبران سے 31 ووٹ ملے تھے تاہم ہمارے 24 ووٹ کو محض بیلٹ پیپر پر نشان ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا جو غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :