جے آئی ٹی کو ایم کیو ایم پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف بھی ثبوت دیئے ہیں، سرفراز مرچنٹ

ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستان سے اہم گرفتاریاں ہوسکتی ہیں ،میں نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو ایسی دستاویزات فراہم کی ہیں جو آج تک منظر عام پر نہیں آئی تھیں

جمعہ 26 اگست 2016 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے خلاف سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو ایم کیو ایم پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف بھی ثبوت دیئے ہیں۔ ان ثبوتوں کی بنیاد پر پاکستان سے اہم گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو ایسی دستاویزات فراہم کی ہیں جو آج تک منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار مخلص ہیں لیکن کچھ حکومتی شخصیات اس تحقیقات سے خوفزدہ ہیں۔ سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ گرفتاریاں شروع ہوئیں تو را فنڈنگ کے تانے بانے حکومتی شخصیات تک بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 مئی کے بعد ایف آئی اے نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ میں آج بھی تعاون کے لئے تیار ہوں۔