مریضوں کی بھلائی اور پمز ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،منظر نقوی

منسٹر کیڈ ،ڈپٹی سپیکر مرتضی عباسی ،چیئرمین رانا محمد حیات کے مشکور ہیں،طاہر ورک

جمعہ 26 اگست 2016 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی میں پمز کے ترمیمی بل پر رکنِ قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال نے مریضوں کی فلاح و بہبود اور پمز ملازمین کے دیرینہ مسئلے پر جس قدر احسن طریقے سے یونیورسٹی کو پمز سے الگ کروانے میں اہم کردار ادا کیااس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔

(جاری ہے)

سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی ،نان گزیٹڈ ویلفیئر پمز کے چیئرمین چودھری طاہر محمود ورک،پیرا میڈیکس کے چیئرمین رانا احمد نے شرکت کی اور سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور تمام ممبران کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

جنھوں نے پمز اور یونیورسٹی کو علیحدہ علیحدہ کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین سید منظر عباس نقوی نے اپنے لوگوں کے ساتھ منسٹر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے چمبر میں جا کر ان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے عرصہ دراز سے پمز ملازمین کی خواہش کو پورا کرنے میں اپنا کردار اور حقیقی عوامی نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی نے اِس موقع پر کہا کہ ہم ہسپتال میں ہڑتال کے خلاف ہیں اور مریضوں کو تکلیف دیے بغیر پمز ملازمین سے وعدے کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔