ایم کیو ایم کے 3 رہنماوں قمر منصور شاہد پاشا کنور نوید جمیل سمیت 37کارکنان کے ریمانڈ 5 روز کی توسیع

جمعہ 26 اگست 2016 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) انسدادہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے غداری بغاوت اور بلاو گھیراو کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 3 رہنماوں قمر منصور شاہد پاشا کنور نوید جمیل سمیت 37 کارکنان کے ریمانڈ 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسدادہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں غداری بغاوت جلاو گھیراو کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے 3 رہنماوں سمیت 37 کارکنان کو پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا رینجرز کے لا افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف غداری بغاوت اور میڈیا ہاوسز پر حملے کا مقدمہ ہے ملزمان کے خلاف ثبوت اکٹھا کرنے میں وقت درکار ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے ریمانڈ کی 8 روز کی توسیع کی جائے عدالت نے لا آفیسر کا موقف سنتے ہوئے 2 روزہ ریمانڈ موخر کرتے ہوئے ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی واضح رہے ایم کیو ایم کے شیراز وحید کو بھی پیش کیا گیا تھا شیراز وحید کو دو روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔