فیصل واوڈا پر حملہ، فائرنگ کی جگہ سے 7خول ملے، راجا عمر خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ کراچی میں فیصل واوڈا پر ہونے والی فائرنگ کی جگہ سے 7خول ملے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملنے والے خولوں میں سے 4ایس ایم جی اور 3نائن ایم ایم کے خول ہیں،جانچ کی جائے گی کہ دہشت گردوں کے پاس بڑااسلحہ تھا کہ نہیں ۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ گاڑی کے سیدھی طرف تین گولیوں کے نشانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :