راستہ نکالا جائے کہ میئر کراچی کی خدمت کرسکیں، خواجہ اظہار

جمعہ 26 اگست 2016 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) متحدہ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی ایسا راستہ نکالا جائے کہ منتخب میئر وسیم اختر کراچی کی خدمت کرسکیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام دفاتر غیرقانونی نہیں تھے۔خواجہ اظہارنے کہا کہ غیرقانونی دفاتر گرانے کا خیال 30سال بعد کیوں آیا ہے، اس معاملے پر احتجاج نہیں بلکہ قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ،ہم تمام دفاتر بشمول نائن زیرو قانونی طریقے سے واگزار کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :