وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ترکی کے صوبے سرنک میں دھماکے کی مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 26 اگست 2016 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کے صوبے سرنک میں پولیس سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور پنجاب کے عوام دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک بہن بھائیوں کا غم ہمارا اپنا غم ہے۔

متعلقہ عنوان :