میں اور جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

ملزمان نے پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی، والدین ،کی دعاؤں سے جان بچی ہے،ہم خون دینگے مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے، پریس کانفرنس

جمعہ 26 اگست 2016 21:15

میں اور جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، حملے کا مقدمہ نامعلوم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اور میری جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کا اندراج نامعلوم افراد کے خلاف درج نہیں ہونے دوں گا۔یہ بات انہوں نے کراچی میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ واقعے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اور قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے میرے دائیں اور پھر بائیں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے اپنی پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

والدین اورعوام کی دعاؤں سے جان بچی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ابھی کسی پارٹی یا فرد پر حملے کا الزام نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی واقعے کی ایف آئی آر کسی نامعلوم افراد کے خلاف نہیں درج کرائی جائے گی، مجھے پتا چل گیا کہ ٹھیک کام کررہا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم خون دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے مدد کے لئے بلایا تھا، نیب کے دفتر سے نکلے تو سب میرین چورنگی پر ایک لڑکے کو گولی چلاتے دیکھا۔اس موقع پرعمران اسماعیل نے کہا کہ میں نے خود ایک لڑکے کو دیکھا جو فیصل کی طرف فائرنگ کررہا تھا۔ لیکن اﷲ پاک کی مدد اور بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :