ای اسٹامپ پیپر منصوبہ ابتداء میں ہی بد انتظامی کا شکار ،اسٹیٹ بنک نے پنجاب حکومت کو منصوبے پر اعتراضات دور کرنے کیلئے خط لکھ دیا

منصوبے میں متعلقہ بنکوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،جامع ایس او پی مرتب کرکے اسٹیٹ بنک سمیت نیشنل بنک کی تمام برانچز کو آگاہ کیا جائے

جمعہ 26 اگست 2016 21:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) پنجاب حکومت کا الیکٹرانک اسٹامپ پیپر کا منصوبہ ابتداء میں ہی بد انتظامی کا شکار ہوگیا ،اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو منصوبے پر اعتراضات دور کرنے کیلئے خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک سٹامپ پیپر منصوبے میں متعلقہ بنکوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

پنجاب حکومت جامع ایس او پی مرتب کر ے اور اسٹیٹ بنک سمیت نیشنل بنک کی تمام برانچز کو آگاہ کرے ۔مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی طرح کی مشکلات سے بچنے کیلئے فوری طور تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ بھی منعقد کی جائے ۔ اسٹیٹ بنک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ منصوبے سے استفادہ کرنے والے شہری صورتحال واضح نہ ہونے کے باعث مشکلات سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :