تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں تعلیمی ادراے، بنک و دیگر اہم مقامات کے حفاظتی انتظامات روزانہ کی بنیاد پر چیک کر یں‘ڈاکٹر حیدرا شرف

جس ایس ایچ او کے علاقہ میں تعلیمی اداروں یا بنکوں کے حفاظتی انتظامات نامکمل پائے گئے اس ایس ایچ او کے خلاف کارروائی اور اوورآل ذمہ دارڈی ایس پی اورایس پی کو ٹھہرایا جائے گا ،تعلیمی اداروں اور بنکوں کے گارڈز کا اسلحہ چیک کروائیں، ضرورت پڑنے پر فائرنگ رینج میں فائرنگ پریکٹس بھی کروائی جائے ‘ڈی آئی جی آپریشنز

جمعہ 26 اگست 2016 21:05

اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدراشرف نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں تعلیمی ادراے، بنک و دیگر اہم مقامات کے حفاظتی انتظامات روزانہ کی بنیاد پر چیک کر یں اور حفاظتی انتظامات نامکمل ہونے کی صورت میں وارننگ کے بعد کارروائی کریں،جس ایس ایچ او کے علاقہ میں تعلیمی اداروں یا بنکوں کے حفاظتی انتظامات نامکمل پائے گئے اس ایس ایچ او کے خلاف کارروائی اور اوورآل ذمہ دارڈی ایس پی اورایس پی کو ٹھہرایا جائے گا ،تعلیمی اداروں اور بنکوں کے گارڈز کا اسلحہ چیک کروائیں اور ضرورت پڑنے پر فائرنگ رینج میں فائرنگ پریکٹس بھی کروائی جائے ،جن تعلیمی اداروں یا بنکوں کے سی سی ٹی وی کیمرے ، الارم سسٹم ،سکیورٹی گارڈز، خاردار تاریں ،باؤنڈری وال یا دیگر حفاظتی انتظامات نامکمل ہیں ان کو بند بھی کروائیں اور ان کی انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن بھی کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر میں مختلف بنکوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف نے تھانہ سول لائنز کی حدور کوئنیز روڈ پر واقع یو بی ایل بنک، تھانہ لٹن روڈکی حدودفیروز پور روڈ مزنگ چونگی پر واقع اے بی ایل بنک اور تھانہ اسلام پورہ کی حدود اولڈ سیشن کو رٹ روڈپر واقعہ مسلم کمرشل بنک کا دورہ کرتے ہوئے کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے بنک مینجرز سے ملاقات کی اور گارڈز کا اسلحہ چیک کیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بنکوں کے ناقص حفاظتی انتظامات پر ایس ایچ او لٹن روڈ امجد جاوید اور ایس ایچ او اسلام پورہ ناصر حمید کو شوکا ز نوٹس جاری کئے اور انکوائری کا حکم دیا۔اس کے علاوہ شہر میں تمام ڈویژنل ایس پیز نے اپنے اپنے علاقہ میں تعلیمی اداروں اور بنکوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات چیک کیے ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن نے تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود میں بنکوں اور سکولوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا ۔

ایس پی صد ر عاطف نذیز نے تھانہ سبزہ زار ، تھانہ چوہنگ اور تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقوں میں تعلیمی اداروں اور بنکوں کا دورہ کیا اور پولیس رسپانس یونٹ و دیگر نفری کو تعلیمی اداروں اور بنکوں کے حفاظت اور چیکنگ کے متعلق ہدایات جاری کی ۔ایس پی سول لائنز علی رضا نے تھانہ سول لائنز، تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں تعلیمی اداروں اور بنکوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس پی کینٹ عبادت نثار نے سرور روڈ کے علاقہ میں گریژن اکیڈمی کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات چیک کئے ۔ایس پی سٹی محمد نوید نے تھانہ گوالمنڈی کے علاقہ میں واقع بنکوں کے حفاظتی انتظامات اس کے علاوہ جی سی یونیورسٹی اورکنگ ایڈوارڈ میڈیکل کالج سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے حفاظتی انتظامات چیک کئے۔

متعلقہ عنوان :