نیب نے سابق ای ڈی او ایجوکیشن لاہور کوفرنیچر کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں پر طلب کرلیا

جمعہ 26 اگست 2016 20:40

لاہور۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست ۔2016ء) نیب نے سابق ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کوفرنیچر کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں پر طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرویز اختر نے گزشتہ تین سالوں میں کروڑوں روپے کے ٹھیکے قوائد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند فرموں کو دئیے جبکہ پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے 2013ء سے 2015ء تک تین سالوں میں سرکاری سکولوں میں کروڑوں روپے کے فرنیچر کی خریداری کیلئے نہ صرف من پسند فرموں کو ٹھیکے دئیے بلکہ مخصوص کمپنیوں کو بار بار ٹھیکے دئیے اور میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ نیب کو پرویز اختر کیخلاف تمام تر دستاویزی ثبوتوں سمیت متعدد درخواستیں جمع کرائی گئیں جس پر عمل کرتے ہوئے نیب نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہے اور سابق ای ڈی او ایجوکیشن لاہور سے اپنی صفائی میں ثبوت پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :