ایم کیو ایم کے رہنما سید آصف حسنین کو رہا کردیا گیا

جمعہ 26 اگست 2016 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء) کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما سید آصف حسنین کو رہا کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم رہنما آصف حسنین کو جمعہ کو رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کوگزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ دبئی جانے کیلئے جہاز میں سوار ہوئے تھے۔ ایم کیو ایم رہنما رہائی کے بعد اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں