کراچی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت ، ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے37 کارکنان و رہنماوں کے جسمانی ریمانڈ میں سرکاری وکلاء کے اعتراض پر مزید 3 روز کا اضافہ کردیا

جمعہ 26 اگست 2016 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت اور ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے37 کارکنان و رہنماوں کے جسمانی ریمانڈ میں سرکاری وکلاء کے اعتراض پر مزید 3 روز کا اضافہ کردیا ہے، متحدہ رہنماء و کارکنان اب 5روز تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں رہینگے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت اور ملکی سالمیت کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے37کارکنان اور رہنماوٴں کو دو روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دیا تھا تاہم بعد ازاں سرکاری وکلاء کے اعتراض پر ریمانڈ میں تین روز کا اضافہ کردیا گیا ہے،ملزمان میں رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنوینئیر شاہد پاشا ، قمر منصور اور دیگر شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں دو کیسز درج ہیں جن میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :