سری لنکا چین کی ڈھانچہ جاتی حمایت سے استفادہ کررہا ہے ،ارجونا رانا ٹنگا

ہمارا ملک مزید ترقیاتی امداد پر نظریں لگائے ہوئے ہے ، غیر ملکی صحافیوں کی تنظیم سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 20:33

سری لنکا چین کی ڈھانچہ جاتی حمایت سے استفادہ کررہا ہے ،ارجونا رانا ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) سری لنکا کے ایک وزیر نے جمعہ کو کہا کہ سری لنکا کولمبو پورٹ سمیت ملک کے اہم شعبوں کی ترقی میں چین کی امداد کا انتہائی معترف ہے اور اس نے مزید چینی سرمایہ کاری کے لئے جنوبی ساحلی علاقے ہمبنٹوٹا میں 15ہزار ایکٹر مختص کیا ہے ۔ وزیر بندرگاہ و جہازرانی ارجونا رانا ٹنگا نے غیر ملکی نامہ نگار کی تنظیم کو بتایا کہ چین کا تعمیر کردہ کولمبو انٹرنیشنل کنٹرینر ٹرمینلز (سی آئی سی ٹی) جو کہ سب سے بڑے کنٹینر جہازوں کے تہرنے کی مدد دینے کی گنجائش کے ساتھ جنوبی ایشیا میں پہلا گہرے پانی کا ٹرمینل ہے ۔

پہلے ہی مالیاتی ہدف تک پہنچ گیا ہے اور حکومت کولمبو پورٹ میں تیسرا ٹرمینل مکمل کرنے اور کم ازکم ایک ملین 20فٹ ایکویلنٹ یونٹس(ٹی ای یوایس) کویقینی بنانے کاارادرکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ای یو ایس کسی جہاز کی سامان لے جانے کی فی سال کا پیمانہ ہے ۔ سی آئی سی ٹی چین کی مرچنٹ ہولڈنگ انٹرنیشنل اور سری لنکا پورٹ اتھارٹی کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے اور اس نے 2015میں 1.5ملین ٹی ای یو ایس سے زائد حاصل کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے قریباً20کمپنیوں نے تیسرے ٹرمینل کے لئے ٹینڈر دستاویزات حاصل کی ہیں اور وزیراعظم رینل وکرمے سنگے کی خواہش ہے کہ اس کنسوشیم کی قیادت بھارت ، پاکستان یا بنگلہ دیش میں سے برصغیر پاک وہند کی کسی کمپنی کو کرنی چاہیے ۔ حکومت موقف کی وضاحت کرتے ہوئے رانا ٹنگا نے کہا کہ برصغیر پاک وہند کولمبو پورٹ کے کاروبار جو کہ اس کی ٹانس شپمنٹ بزنس کا 70سے75فیصد ہے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ۔

سری لنکا پورٹس اتھارٹی(ایس ایل پی اے) نے پہلے ہی 80ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیسرے ٹرمینل کا430میٹر تعمیر کر لیا ہے اور اب وہ اس کی 1200میٹر تک توسیع کے لئے مشترکہ منصوبے کی تلاش میں ہے ۔ اس کے لئے کم از کم مزید 400ملین ڈالر درکار ہوں گے ۔ رانا ٹنگا نے کہاکہ تیسرا ٹرمینل خطے میں جہاز رانی کے لئے ایک اہم اثاثہ ہوگا کیونکہ اس کی گہرائی 19سے21میٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا نے چین سے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کے جنوبی صوبے میں ہمبنٹوٹا ڈسٹرکٹ کے بڑے شہر ہمبنٹوٹا میں صنعتوں اور فیکٹریوں کے قیام میں مدد دے ۔ اس مقصد کے لئے 15یا20مقامات پر اراضی مختص کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چین کی ایک فضائی کمپنی نے چین اور مالدیپ کے درمیان ٹرانزٹ مقام کے طور پر ہمنٹوٹا کے مطالعہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں چینی سیاح مالدیپ جاتے ہیں اور چین سری لنکا کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی انتہائی تعداد کے ساتھ نمبر 1ملک بن گیا ہے ۔ رانا ٹنگا نے کہا کہ اس سے جنوبمیں ہماری سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :