Live Updates

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرمملکت کیڈ اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مابین دلچسپ مکالمہ

پمز کے وارڈز میں ایک بھی واش روم کام نہیں کر رہاسسٹم ٹھیک کریں اس طرح وفاقی وزیر جا کر خود واش روم چیک کرے گا تو مشکل ہو جائیگا، اسد عمر ، ہمیں واش روم چیک کرنے کوئی مسئلہ نہیں، طارق فضل

جمعہ 26 اگست 2016 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے مابین دلچسپ مکالمہ،پمز کے وارڈز میں ایک بھی واش روم کام نہیں کر رہا،اسد عمر نے کہا سسٹم ٹھیک کریں اس طرح وفاقی وزیر جا کر خود واش روم چیک کرے گا تو مشکل ہو جائیگا، طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں واش روم چیک کرنے کوئی مسئلہ نہیں ،وزیر اعلی پنجاب بھی ہسپتال کے واش روم چیک کرتے ہیں، اسد عمر نے کہا کہ آٹھ ماہ میں واش روم ٹھیک نہیں ہوئے تو اور کیا ٹھیک ہو گا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پمز کے چار ہزار ملازمین ہیں سب کو لگا کر واش روم تو ٹھیک کرائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کی جانب سے کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے دوران جب وزیر نے کہا کہ پمز کے وارڈز میں ایک بھی واش روم کام نہیں کر رہا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور کمیٹی کے اسد عمر اور وزیر میں دلچسپ مکالمہ شروع ہو گیا ،اسد عمر نے کہا سسٹم ٹھیک کریں اس طرح وفاقی وزیر جا کر خود واش روم چیک کرے گا تو مشکل ہو جائیگا، طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں واش روم چیک کرنے کوئی مسئلہ نہیں وزیر اعلی پنجاب بھی ہسپتال کے واش روم چیک کرتے ہیں،اسٹیٹ آف دی آرٹ وارڈز بنانے جا رہے ہیں، اسد عمر نے کہا کہ آٹھ ماہ میں واش روم ٹھیک نہیں ہوئے تو اور کیا ٹھیک ہو گا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پمز کے چار ہزار ملازمین ہیں سب کو لگا کر واش روم تو ٹھیک کرائیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات