قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ کی تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات دو ماہ میں متعلقہ اداروں کی ویب سائیٹ پر جاری کرنے کی ہدایت،افسران کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اورکسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری پر پابندی سے متعلق قومی مفاد سے متصادم بل پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل

گرینڈ حیات ہوٹل کی این او سی خلاف پانچ ماہ پہلے احکامات جاری کئے، قوائد سے ہٹ کر این او سی جاری کرنے الے سی ڈی اے بورڈکے خلاف کاروائی کی جائے، رانا محمدحیات کی ہدایت کمیٹی نے پاکستان بیت المال ترمیمی بل2016 مسترد کر دیا ،شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادترمیمی بل دو ہزار سولہ کا جائزہ

جمعہ 26 اگست 2016 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات دو ماہ میں متعلقہ اداروں کی ویب سائیٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کر دی سرکاری افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال اورکسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری پر پابندی سے متعلق قومی مفاد سے متصادم بل پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی نے گرینڈ حیات ہوٹل کے اجازت نامے پر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کر لی چیئرمین رانا محمدحیات وزارت کیڈ کی جانب کمیٹی احکامات نہ ماننے پرپھٹ پڑے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کی این او سی خلاف پانچ ماہ پہلے احکامات جاری کئے، قوائد سے ہٹ کر این او سی جاری کرنے الے سی ڈی اے بورڈکے خلاف کاروائی کی جائے،ایف آئی اے سے پہلے کمیٹی نے گرینڈ حیات ہوٹل کی این او سی بے قائدگیوں کی نشاندہی کی تھی،ایف آئی اے کا کہنا کیا حدیث ہے کمیٹی احکامات کی کوئی اہمیت نہیں ،جبکہ شہید زوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی سے متعلق مجوزہ بل چاررکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے انکشاف کیا کہپیمز ہسپتال میں سرنجیں نہیں کاٹی جاتیں جس کی وجہ سے وہ سرنجیں دحل کر دوبارہ استعمال کی جاتی ہیں اور بیماریوں میں اضافہ کا باعث بنتیں ہیں ،مورگاہ میں اسکی فیکٹری موجود ہے ،جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کبینٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا محمدحیات کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں پاکستان بیت المال ترمیمی بل دوہزار سولہ کو کمیٹی نے مسترد کر دیا ہے،شہید زوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادترمیمی بل دو ہزار سولہ کا جائزہ لیا گیا ہسپتال کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ضرور کریں لیکن یونیورسٹی میں تبدیل نہ کریں پیمز ہسپتال کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے خلاف ہوں اسے یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے،یونیورسٹی میں نو ہزار طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم متاثر نہ ہو،پیمز ہسپتال میں سرنجیں نہیں کاٹی جاتی ہیں جس جے بیماریوں میں اضافہ ہو سکتاپیمز ہسپتال انتظامی اختیارات دیے جائیں پمز ہسپتال کو یونیورسٹی کے ماتحت کر کے ادارے کا مزاق بنانے کی کوشش کی گئی شہید زولفقار علی بھٹو یونیورسٹی بل اجلت میں پاس کیا گیا،پمز کے وارڈز میں ایک بھی واش روم کم نہیں کر رہا،اسٹیٹ آف دی آرٹ وارڈز بنانے جا رہے ہیں،چیئرمین کمیٹی نے پمز ہسپتال کو یونیورسٹی سے الگ کرنے سے متعلق مجوزہ بل پر چار رکنی ذیلی کمیٹی قائم کر دی،وفاقی وزیر نے پولی کلینک ہسپتال کے مافیہ کے سامنے بیبسی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولی کلینک میں بہت بڑا مافیہ بیٹھا ہے،کاروائی کی مگر کچھ اثر نہیں ہوا،چیف جسٹس آنکھوں کے معائنے ے لئے آئی ڈیپارٹمنٹ کی بجلی بن کر دی گئی،ای ڈی نے ایکشن لے کر بجلی کو بحال کرایاچیئرمین کمیٹی نے جوابا کہا کہ اگر مافیہ بیٹھا ہے تو ہتھکڑیاں لگوائیں قومی مفاد سے متصادم بل 2016 پرتین رکنی زیلی کمیٹی قائم،تحریک انصاف کیمراد سعید نے بل کمیٹی میں پیش کیا،سرکاری افسران کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال روکا جائے،بل کا قصد سرکاری افسران کو کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاری پر پابندی عائد کرنا ہے ،جس پر کمیٹی نے ہدایت کی تمام سرکاری افسران اپنے اثاثے دو ماہ کے اندر اپنے اداروں کی ویب سائٹ پر جاری کریں،چیئرمین کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی