اقوام عالم بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام بند کروائیں ، مسئلہ کشمیر جموں کشمیر کے عوام کی منشا کے عین مطابق حل کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں،مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے اقوام متحدہ نے عملی اقدامات نہ اٹھائے توکشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے وائس چیئر مین سلیم ہارون کی بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 اگست 2016 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے وائس چیئر مین سلیم ہارون نے کہا ہے کہ یہ اقوام عالم بالخصوص اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام بند کروائیں ، یہ مسئلہ کشمیر ریاست جموں کشمیر کے اعوام کی منشاو مرضی کے عین مطابق حل کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لیے اقوام متحدہ کو عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دینا ہوگا وگرنہ کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ وہ جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں 50دن سے کوفیو نافذ ہے ۔ کھانے پینے کی چیزیں تک میثر نہیں، وہاں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے مگر پوری انسانیت اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اور ان ظالموں کامل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان بھارت پر زور دے کہ جموں کشمیر میں مظالم بند کیئے جائیں۔