قندیل بلوچ کے بھائیوں کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی

جمعہ 26 اگست 2016 20:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) صوبہ پنجاب میں پولیس نے سوشل میڈیا پر مقبول ماڈل قندیل بلوچ کے مقدمہ قتل میں ان کے دو بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور انھیں اشتہاری قرار دلوانے کے لیے ملتان کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں قندیل کے جن دو بھائیوں کا ذکر کیا گیا کہ ان میں سے اسلم شاہین پاکستانی فوج میں نائب صوبیدار کے عہدے پر فائز ہیں اور مقامی پولیس کے مطابق وہ ان دنوں کراچی میں تعینات ہیں ٗ عارف کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے بارے میں مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا تھامقدمے کی تفتیشی ٹیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان تفتیش کے سلسلے میں پولیس کے سامنے پیش نہیں ہو رہے اس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ساتھ ساتھاانھیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

ملزم اسلم شاہین کو مقتولہ کے والد نے مقدمے میں نامزد بھی کیا ہوا ہے ٗ ملزم عارف کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سعودی عرب میں تھا تاہم قندیل بلوچ کے قتل کے موقع پر وہ پاکستان میں ہی موجود تھا۔مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم میں شامل ایک اہلکار کے مطابق ملزم کے اس بیان کی تصدیق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کی ہے جنھوں نے بتایا کہ وہ قندیل بلوچ کے قتل کے وقوعہ سے تین روز قبل ہی سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

عارف کی گرفتاری کیلئے تفتیشی ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں تاہم ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ملی۔ریجنل پولیس افسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے بتایا کہ ملزم اسلم شاہین کو قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں تفتیش کیلئے پولیس کے سامنے پیش ہونے کیلئے متعدد بار نوٹس بھیجے گئے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے ادھر اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل اہلکار کے مطابق اب تک مقدمے کی جتنی بھی تفتیش ہوئی ہے اس میں ملزم اسلم شاہین کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :