Live Updates

تحریک انصاف کی 3ستمبر کے پاکستان مارچ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، نعیم الحق

پاکستان مارچ کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،پانامہ لیکس کے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائینگے، بیان

جمعہ 26 اگست 2016 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 3ستمبر کے پاکستان مارچ کے لئے پارٹی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ پاکستان مارچ نواز شریف کی کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،تحریک انصاف پانامہ لیکس کے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ تین ستمبر کی ریلی اور لاہور میں جلسے کی تیاریوں کے لئے تنظیمی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی اور پارٹی میں پاکستان مارچ کی تیاریاں ذور و شور سے جاری ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر تنقید کرنے والوں کے منہ تین ستمبر کو بند ہوجائیں گے اورقوم دیکھے گی کہ موٹو گینگ کی اپنے آقاوں کو احتساب سے بچانے کی ہر تدبیر رائیگاں جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان مارچ نواز شریف کی کرپٹ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ اشتہاروں میں ترقی دیکھانے والوں کے منہ خیبر پختونخوا میں تبدیلوں کے بعد کھلے کے کھلے رہ گئے ہیں۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پوری قوم مل کر پانامہ لیکس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات