وزیرا عظم کے خلاف تحریک شروع کریں تو دھماکا ہو جا تا ہے ٗ ٹی او آر کمیٹی بے ایمانوں کا گٹھ جوڑ ہے ٗ شیخ رشید

پانا ما لیکس سے بچنے والے سو چ لیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ شہداء کے خون کا حساب دینا پڑے گا ٗ میڈیا سے گفتگو پاکستان کو گالی دینے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے اور چوک میں الٹا لٹکایا جائے

جمعہ 26 اگست 2016 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک شروع کریں تو دھماکا ہو جاتا ہے ٗٹی او آر کمیٹی بے ایمانوں کا گٹھ جوڑ ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف سری لنکا جا کر بھارتی وزیر اعظم کو فون کرتے ہیں ، پاکستان سے ’’را‘‘ کا ایجنٹ پکڑا جائے تو وزیر اعظم کوئی بیان نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2016حکمرانوں کے سیاسی خاتمے کا سال ہے ٗ پاکستان کو گالی دینے والی کی زبان کھینچ لینی چاہئے ٗپانا ما لیکس سے بچنے والے سو چ لیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ شہداء کے خون کا حساب دینا پڑے گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ چار وزیر اعظم بھاشا ڈیم پر اپنی تختیاں لگا چکے ہیں ٗ28اگست کو کراچی میں جلسہ کر رہا ہوں اور ہفتہ سے ملتان میں تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تاحیات وزیراعظم رہنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو گالی دینے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے اور چوک میں الٹا لٹکایا جائے۔

متعلقہ عنوان :