شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے پشاوری چپل تیار کرنے والا شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اگست 2016 20:05

شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے پشاوری چپل تیار کرنے والا شخص گرفتار

پشاور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء) شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے پشاوری چپل تیار کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے پشاور چپل تیار کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ جہانگیر خان نامی شخص کو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کیلئے ہرن کی کھال سے پشاور چپل بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے جہانگیر خان کو چپل کے 2 جوڑے تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا۔ جہانگیر نے وہ 2 جوڑے تو تیار کیے لیکن ساتھ ہی شاہ رخ خان سے اپنی محبت کے اظہار کے لیے تحفے کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل کی ایک اضافی جوڑی بھی تیار کر لی۔ تاہم پھر صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے چھاپہ مار کر ناصرف جہانگیر خان کو حراست میں لے لیا بلکہ ان کی جانب سے بنائی گئی چپل بھی قبضے میں لے لی۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہرن کے شکار اور اس کی کھال کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :